Balouchistan By-Election underway...

بلوچستان کے 5 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ، سیکیورٹی سخت


کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)بلوچستان کے 5 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہورہی ہے جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے 5اضلاع پشین، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل اور قلات کے 32 وارڈز میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کی وجہ سے  پولنگ نہیں ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول جاری کرتے ہوئے ان علاقوں میں انتخابی عمل کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 32 وارڈز میں 39 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جہاں رائے دہی کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلا کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے موثر انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس اور لیویز کے علاوہ ایف سی اہلکاروں کی بھاری نفری بھی پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہے اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشنز کے اطراف اور اہم سڑکوں پر بھی سیکیورٹی اہلکار مسلسل گشت کررہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Featured Slider